ممبئی ، 25؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کی سالگرہ 29اگست پر ملک کی 27ریاستوں میں ملک گیربین اسکول ٹیبل ٹینس ٹیم مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔سابق قومی چمپئن اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر 11اون سپورٹس کے ڈائریکٹر کملیش مہتا نے کہا کہ اندراجات کو دیکھتے ہوئے ہر ریاست کو اسکول چمپئن کا تعین دو دن میں کیا جائے گا۔ہر ریاست کا بین اسکول چمپئن قومی بین ریاست فائنلس کھیلے گا جو نو سے 11دسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔مہتا نے کہا کہ مکمل امکان ہے کہ اس کا انعقاد اندور میں ہوگا۔